راجہ سنگھ کی وکلا کے ساتھ عابڈز پولیس اسٹیشن میں حاضری

حیدرآباد ۔ 17 ستمبر ( سیاست نیوز ) سابق رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے عابڈز پولیس کی نوٹس پر وکلا کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہونچ کر سوالات کے جواب دئے ۔ انہیں 15 اگسٹ کو ترنگا یاترا بلا اجازت نکالنے پر نوٹس جاری کی گئی تھی ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ آیا تلنگانہ پاکستان کا حصہ تو نہیں ہے کہ ترنگا یاترا نکالنے پر نوٹس دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کے سی آر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کے سی آر مجلس کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں ۔ انہوں نے اپنے انداز میں کہا کہ ’’کے سی آر کار ہے جبکہ اس کی اسٹیرنگ مجلس کے ہاتھ میں ہے ‘‘ ۔ گوشہ محل سے ٹی آر ایس ٹکٹ پر مقابلہ کی افواہوں پر راجہ سنگھ نے کہا کہ وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر ہی گوشہ محل سے مقابلہ کریں گے اور انہوں نے کہا کہ وہ مقدمات سے خوفزدہ ہونے و الوں میںسے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کارگذار چیف منسٹر کے سی آر کو رضاکاروں کی وراثت قرار دیا ۔