نئی دہلی ۔ /15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجکوٹ میں بہت بڑے بم دھماکے کو ٹال دیا گیا ۔ بم اسکواڈ نے ٹائم بم کو کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنایا ۔ گجرات کے راجکوٹ سے ملنے والی اطلاع کے مطابق بم اسکواڈ کی بروقت کارروائی نے طاقتور بم دھماکے کو ٹال دیا گیا ۔یہ بم راجکوٹ میں واقع سمنٹ فیکٹری میں دستیاب ہوا ۔ یہ علاقہ سب سے بڑے صنعتی علاقوں میں سے ایک ہے جہاں پر فیکٹریز اور مینوفیکچرنگ یونٹیں ہیں ۔ اتفاق سے بم اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑے حادثہ کو ٹال دیا ۔