راجکمار راؤ بھی ہوں گے دوستانہ 2 کا حصہ

ایک دوستانہ کرن جوہر کے والدیش جوہر نے بنائی تھی جو 1980 میں ریلیز ہوئی تھی۔ امیتابھ بچن، زینت امان اور شتروگھن سنہا لیڈرول میں تھے۔ دوسری دوستانہ کرن جوہر نے بنائی جو 2008 میں ریلیز ہوئی اس میں ابھیشیک بچن، جان ابراہام اور پرینکا چوپڑہ تھے۔ 2008 کی دوستانہ کا دوسرا حصہ بنانے کی کوشش کرن عرصہ سے کررہے ہیں۔ کئی اسکرپٹس وہ سن چکے ہیں لیکن پسند ہی نہیں آئیں۔ سننے میں آیا ہے کہ اب انہیں ایک اسکرپٹ پسند آگئی ہے اور وہ اس کا دوسرا حصہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس میں پرانی دوستانہ والا کوئی بھی اداکار نظر نہیں آئے گا۔ ابھیشیک بچن کا تو مارکٹ ہی ختم ہوگیا ہے۔ پرینکا چوپڑہ کی ہندی فلموں میں دلچسپی دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔ کرن اس فلم میں راجکمار راؤ کو لینا چاہتے ہیں۔ راجکمار کا ان دنوں بڑا نام ہوگیا ہے۔ اگر راجکمار یہ فلم سائن کرلیتے ہیں تو یہ ان کی کرن کے ساتھ پہلی فلم ہوگی۔