جموں،یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے پھر سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر میں کنٹرول لائن پر واقع چوکیوں پر آج صبح بھاری گولاباری کی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے بلا اشتعال نوشیرا میں واقع ہندوستانی چوکیوں اور دیہات پر گولہ باری شروع کر دی۔پاکستان کی جانب سے چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں سے گولہ باری کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری فوج نے بھی موثر جوابی کارروائی کی۔