راجوری میں پاکستان کی شلباری

جموں ، 28 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی دستوں نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں سرحدی چوکیوں کو آج مورٹار کا استعمال کرتے ہوئے چھوٹے اسلحہ سے نشانہ بنایا اور شلباری بھی کی۔ ڈیفنس پبلک ریلیشن آفیسر نے کہا کہ پاکستان آرمی نے منگل کو تقریباً سہ پہر 4:00 بجے بلااشتعال فائرنگ شروع کرتے ہوئے سیزفائر کی خلاف ورزی کی جس کے بعد نوشیرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس مورٹارس کو استعمال کرتے ہوئے شلباری کی۔ پی آر او نے کہا کہ ہندوستانی دستے منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔