راجوری میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی

جموں ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوجیوں نے آج خط قبضہ پر ضلع راجوری (جموں و کشمیر) میں ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ کی جس پر ہندوستانی فوج نے جوابی کارروائی کی۔ پاکستانی فوجیوں نے سندر بنی پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ ہندوستانی فوج نے اس کا مؤثر جواب دیا ۔ تاہم فائرنگ کے تبادلہ میں کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ایک ہفتہ کے وقفہ کے بعد پاکستان کی جانب سے ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔