راجوری میں زمین کھسکنے سے لڑکی زندہ دفن

جموں۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے راجوری ڈسٹرکٹ میں ہوئی بارش سے زمین کھسکنے کے بعد ایک لڑکی زندہ دفن ہوگئی۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ نورین بیگم کل ایک پہاڑی علاقہ کے قریب کام کررہی تھی جہاں پہاڑ کے اوپر کی زمین کھسکنے کی وجہ وہ زندہ دفن ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم کیا گیا اور پولیس نے اس لڑکی کی نعش اس کے افرادِ خاندان کے حوالے کی۔