جموں۔5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں آج فوج نے مداخلت کاری کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ فوجی آفیسر کے مطابق مداخلت کار کو ہلاک کردیا گیا۔ صبح کی ابتدائی ساعتوں میں راجوری سرحد پر مشتبہ حالت میں ایک شخص کو پایا گیا۔ جیسے ہی آرمی نے اس کو چیلنج کیا اس نے فائرنگ شروع کردی جواب میں ملٹری نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اس مداخلت کار کو ہلاک کردیا۔