راجوری اور پونچھ میں 2 پاکستانی درانداز گرفتار

جموں ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) دو پاکستانی شہریوں کو راجوری اور پونچھ میں خطِ قبضہ کے پاس گرفتار کرلیا گیا۔ پاکستانی شہری محمد فریاب کو فوجیوں نے اس وقت گرفتار کیا جبکہ وہ ضلع راجوری میں جنگھر پٹی پار کرکے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہوا تھا۔ خط حقیقی قبضہ کے پاس پاکستانی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے شہری کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ دفاع کے ترجمان نے کہا کہ ایک اور پاکستانی شہری غلام محمد حسین کو خطِ قبضہ کے پاس ضلع پونچھ میں گرفتار کیا گیا۔ دونوں سے مشترکہ تفتیشی شعبہ جموں پوچھ گچھ کررہا ہے۔ راجوری اور پونچھ ریاست جموں و کشمیر کے اضلاع ہیں اور خط ِ قبضہ کے پاس واقع ہیں۔