راجندر نگر کی عوام سے پرکاش گوڑ کا اظہارتشکر

حیدرآباد ۔ 17 مئی (سیاست نیوز) راجندر نگر اسمبلی حلقہ سے تلگودیشم امیدوار ٹی پرکاش گوڑ نے مسلسل دوسری مرتبہ کامیابی حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی خطاب میں کہا کہ انہوں نے پانچ سالوں میں کئی تعمیری کاموں کے ذریعہ راجندر نگر میں ترقی کے لئے کام کیا۔ پرکاش گوڑ راجندر نگر رکن اسمبلی نے حلقہ کی عوام سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس بھروسہ سے انہیں کامیاب بنایا ہے اسے ہم پورا کریں گے اور حلقہ کی ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر آر گنیش گپتا سابق سرپنچ شمس آباد، بی وینو گوپال تلگودیشم اسٹیٹ سکریٹری کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے۔