راجندر نگر میں ہریتا ہارم پروگرام رکن اسمبلی و ڈی سی پی کی شرکت

شمس آباد /28 جولائی ( سیاست نیوز ) راجندر نگر میں وٹرنری کالج میں ہریتا ہارم پروگرام منعقد کیا گیا جس میں راجندر نگر رکن اسمبلی ٹکی پرکاش گوڑ نے شرکت کرتے ہوئے شجرکاری کی ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت پوری ریاست میں ہریتا ہارم کے ذریعہ شجرکاری کر رہی ہے ۔ جس سے بارش میں اضافہ ہوسکے ۔ درختوں کی کمی کی وجہ سے کئی اضلاع میں بارش نہیں ہو رہی ہے ۔ حکومت کے اس پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے ایک ایک پودا لگانے کی ضرورت ہے ۔ شمس آباد ڈی سی پی سنپریت سنگھ نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ شجرکاری کے کئی فوائد ہے ۔ ہمیں تازہ ہوا فراہم ہوتی ہے اور آلودگی سے بچاجاسکتا ہے ۔ بارش میں بھی اضافہ ہوگا ۔ اس پروگرام میں راجندر نگر اے سی پی گنگاریڈی ، انسپکٹر رویندر ، آر وجیہ کارپوریٹر کے سری لتا کارپوریٹر ، سید مزمل احمد  شاہد پیراں ، محمد شفیع ، سید اسحاق الدین کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔