راجندر نگر میں پارٹی رکنیت سازی میں محمد اعظم علی کی شرکت

شمس آباد۔/26مارچ، ( سیاست نیوز) راجندر نگر حلقہ کے اپرپلی میں ہیپی ہومس میں پلر نمبر 185 پر ٹی آر ایس پارٹی رکنیت سازی مہم شروع کی گئی۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے محمد اعظم علی گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری نے شرکت کرتے ہوئے عوام کو پارٹی کی رکنیت دلائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹی آر ایس پارٹی دن بہ دن مضبوط بنتی جارہی ہے۔ فلاحی اسکیمات اور ہر طبقہ کیلئے فنڈس منظور کئے جارہے ہیں جس سے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کی جاسکتی ہے۔ شادی مبارک اسکیم کے تحت 51ہزار روپئے سے بڑھا کر75 ہزار روپئے کردیئے گئے۔ عوام میں بھی کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے اور عوام خود پارٹی ممبر شپ حاصل کررہی ہے۔ اس موقع پر آر وجیہ کارپوریٹر، سورنالتا ریڈی، راجندر نگر انچارج، سید مزمل احمد اپرپلی ایریا صدر، محمد عبدالوحید، عطا پور میناریٹی سل صدر، سید اسحاق الدین، سید تفضل احمد، محمد خالد، محمد فیروز کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔