شمس آباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر اسمبلی حلقہ سے تلگو دیشم امیدوار کی دوڑ میں شامل بکا وینو گوپال تلگو دیشم اسٹیٹ سکریٹری اور آر گنیش گپتا آرگنائزنگ سکریٹری نے دیپاولی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ راجندر نگر میں 2009 اور 2014 میں تلگو دیشم امیدوار کامیاب ہوا تھا اور 2018 میں بھی تلگو دیشم ہی کامیاب ہوگی ۔ چندرا بابو نائیڈو کے دور اقتدار میں راجندر نگر حلقہ میں کروڑہا روپیوں کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دئیے گئے ۔ اب دوبارہ راجندر نگر کی ترقی کے لیے موقع مل رہا ہے ۔ ہم حلقہ کی ترقی کے لیے کام کریں گے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا ۔۔