ٹی آر ایس عوام کو گمراہ کررہی ہے : آر گنیش گپتا
شمس آباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے مواضعات گلہ پلی ، حمید اللہ نگر اور رشید گوڑہ میں تلگو دیشم قائدین نے انتخابی مہم چلاتے ہوئے گھر گھر جاکر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور عظیم اتحاد کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ بکا وینوگوپال تلگو دیشم اسٹیٹ سکریٹری نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ہر مقام پر عوام کئی مسائل پیش کررہی ہے ۔ آج بھی کئی افراد پنشن سے محروم ہیں اور کئی راشن کارڈس منسوخ کئے گئے جس سے عوام میں کافی ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ ٹی آر ایس قائدین دعوی پیش کررہے ہیں ۔ ٹی آر ایس صرف اعلانات تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔ انتخابات سے قبل گھر گھر کو پانی سربراہ کرنے کا اعلان کیا گیا جس میں حکومت ناکام ہوچکی ہے ۔ آج بھی کئی مقامات پر پانی کا مسئلہ ہے ۔ کئی محلات میں سڑکوں کی حالت خستہ ہے اور ڈرینج کا گندہ پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت سے عوام بیزار ہوچکی ہے ۔ آر گنیش گپتا آرگنائزنگ سکریٹری نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کی قیادت میں ریاست میں ترقی ہوئی انٹرنیشنل ایرپورٹ ، ہائی ٹیک سٹی ، پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس کا پلان تلگو دیشم کے دور میں ہی ہوا ۔ آج ٹی آر ایس ریاست کی ترقی کے نام پر ریاست کو قرض میں مبتلا کرچکی ہے ۔ خاندان کی ترقی کے سوا ریاست میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ۔ عوامی مسائل کو حل کرنے میں ٹی آر ایس بالکل ناکام ہوچکی ہے ۔ انتخابات میں عظیم اتحاد کی کامیابی ہوگی اور ریاست ترقی کرے گی ۔ اس موقع پر محمد جہانگیر خاں کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن صدر ، اجئے ، محمد امجد ، محمد صابر ، حفیظ الدین ، امجد حسین ، سبھاش گوڑ ، گیانیشور یادو ، کمار یادو کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔