ٹی آر ایس اور تلگو دیشم میں سخت مقابلہ
شمس آباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں 26 امیدواروں کا فیصلہ بیالٹ باکس میں بند ہوچکا ہے ۔ حلقہ میں تقریبا 53.50 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ شمس آباد میں کئی افراد ووٹ استعمال کرنے سے محروم ہوگئے ۔ جنہوں نے پولنگ بوتھس پہنچ کر جن میں خواتین و نوجوان شامل تھے شدید احتجاج کیا ۔ شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ نے پولنگ بوتھ پہنچ کر ووٹرس کو منتشر کیا ۔ شمس آباد میں پولنگ بوتھس نمبر 389 ، 390 ، 391 اور 392 پر صحافیوں کو داخلہ سے پولیس نے روک دیا ۔ پاسیس بتانے پر بھی انہیں داخلہ سے منع کیا گیا ۔ بس ڈرائیورس جو پولنگ آفیسرس کے ہمراہ آئے تھے انہیں صبح کا ناشتہ اور دوپہر کا کھانا نہیں دیا گیا ۔ میلار دیو پلی میں ٹی آر ایس امیدوار پرکاش گوڑ نے اپنا ووٹ استعمال کیا جب کہ تلگو دیشم امیدوار آر گنیش گپتا نے شمس آباد میں اپنا ووٹ استعمال کیا ۔ شمس آباد ٹاون میں 67 فیصد منڈل میں 85 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ سال 2014 میں راجندر نگر میں 63.52 فیصد پولنگ ہوئی اور 2018 میں 53.50 فیصد پولنگ ہوئی ۔ 2018 میں پولنگ فیصد میں اضافہ کی امید کی جارہی تھی لیکن 10 فیصد کم ہوئی ۔ راجندر نگر میں ٹی آر ایس اور تلگو دیشم میں مقابلہ ہوا ۔ عظیم اتحاد سے تلگو دیشم کو ٹکٹ دینے پر ناراض کانگریس قائدین ووٹ کا استعمال نہیں کیا ۔ جس کی وجہ سے بھی ووٹنگ فیصد میں کمی ہوئی ہے ۔۔