شمس آباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد میں گھر گھر تلگو دیشم پارٹی کے تحت شمس آباد چوراہے پر تلگو دیشم پارٹی کا جھنڈا لہرایا گیا ۔ بی وینو گوپال تلگو دیشم اسٹیٹ سکریٹری نے اس موقع پر پارٹی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ہر کارکن کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی پارٹی کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ تلگو دیشم کے دور میں ہی ریاست میں ترقی ہوئی ۔ شمس آباد ایرپورٹ کے لیے اراضی مختص کی گئی اور ہائی ٹیک سٹی و دیگر ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ریاست کو بین الاقوامی شہرت حاصل ہوچکی تھی ۔ راجندر نگر اسمبلی حلقہ میں تلگو دیشم کافی مضبوط ہے اور 2019 انتخابات میں تلگو دیشم امیدوار کامیاب ہوگا ۔ محمد جہانگیر خاں کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہے جو تمام طبقات کی ترقی کے لیے یکساں طور پر کام کرتی آئی ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو اور ایل رمنا کی قیادت میں آندھرا میں ترقیاتی کاموں کے ذریعہ مضبوط بن چکی ہے اور ریاست تلنگانہ میں ریل رمنا کی قیادت میں مضبوط بنتی جارہی ہے ۔ تلگو دیشم پارٹی عوام کی خدمت اور ریاست کی ترقی کے لیے کام کرتی آئی ہے ۔ پروگرام کا افتتاح امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر کیا گیا ۔ اس پروگرام میں گیانیشور یادو ایم پی ٹی سی ممبر ، سدھاکر گوڑ ، کمار گوڑ ، اجئے ، ایوب حسین ، حفیظ الدین ، محمد امجد ، مادھو ریڈی ، خلیل ، عثمان کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔