راجناتھ کی منگولیائی لیڈر سے ملاقات

اولانباتر ، 23 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج منگولیا کے وزیراعظم یو کھوریلسکھ سے ملاقات کی اور بارڈر مینجمنٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سائبر سکیورٹی کے بشمول مختلف النوع باہمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ راجناتھ سہ روزہ دورۂ منگولیا پر ہیں تاکہ باہمی تعلقات اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔ قبل ازیں راجناتھ نے اولانباتر کے دیہات میں فسٹیول میں شرکت کی۔