حیدرآباد۔ 7 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر حیدرآباد میں سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ راج ناتھ سنگھ نے آلیر انکاؤنٹر کے بارے میں تفصیلات دریافت کیں۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس انوراگ شرما موجود تھے جنہوں نے انکاؤنٹر کا دفاع کرتے ہوئے تفصیلات سے راج ناتھ سنگھ کو واقف کرایا۔ چیف منسٹر نے میگا سٹی پولیسنگ فنڈ، پولیس کو عصری سہولتوں سے آراستہ کرنے اور دیگر اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔