راجستھان ہائیکورٹ میں سلمان خان کی عرضی مسترد

جودھپور ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سلمان خان نے آج راجستھان ہائیکورٹ سے رجوع ہوکر سیاہ ہرن شکار کیس میں 5 سرکاری گواہوں پر دوبارہ جرح کی اجازت طلب کی ہے۔ تاہم عدالت نے اس عرضی پر سماعت سے انکار کردیا ہے۔ سلمان خاں کے وکیل ایچ ایم سرسوت نے بتایا کہ جسٹس وجئے بستھول جن کے اجلاس میں یہ عرضی سماعت کیلئے آئی تھی، کہا کہ یہ کیس دوسری بنچ سے رجوع کیا جائے۔ سیشن کورٹ میں 14 مئی کو سلمان خان کی عرضی کو مسترد کردیئے جانے کے بعد وہ اب راجستھان ہائیکورٹ سے رجوع ہوتے ہیں۔