راجستھان کے اسکولس میں سوریہ نمسکار ، علماء کا سخت موقف

اجمیر ۔ /28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسکولس میں سوریہ نمسکار متعارف کرنے حکومت راجستھان کے فیصلے کے خلاف مسلم علماء متحدہ موقف اختیار کرنے اور اپنے بچوں کو اس سے دور رکھنے کا لائحہ عمل اختیار کررہے ہیں ۔ آج تقریباً 120 علماء کا اجمیر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومت کے اس فیصلے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ۔