راجستھان کی اسکولی کتاب میں آسارام ، ایک سنت

جودھپور ۔ /2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے ضلع جودھپور کے اسکولوں میں تیسری جماعت کی نصابی کتاب میں خود ساختہ بھگوان اور عصمت ریزی کے ملزم آسارام کو سنت ظاہر کیا گیا ہے ۔ اس ضلع کے کئی اسکولوں کے نصاب میں شامل عام معلومات کی کتاب ’ نیا اجالا‘ اور اخلاقی تعلیم کی کتاب میں عصمت ریزی کے ملزم آسارام کے علاوہ متنازعہ یوگا گرو رام دیو کو بھی سنتھ بتایا گیا ہے ۔ اس کتاب میں گرونانک ، سنت کبیر ، میرا بائی اور شنکر آچاریہ کی تصاویر بھی ہیں اور بچوں سے سوال کیا گیا ہے کہ بشمول آسارام ان سنتوں کی شناخت کریں ۔ یہ نصابی کتاب ذیلی کے اشاعت گھر گروگل ایجوکیشن بکس کی طرف سربراہ کی گئی ہے ۔ آسارام کے نام کی شمولیت سے متعلق ایک سوال پر اس طباعت گھر کے ایک نمائندہ نے جواب دیا کہ کتاب کی اشاعت کے وقت آسارام کے خلاف کوئی کیس درج نہیں کیا گیا تھا ۔