راجستھان : کزن کی عصمت ریزی کی کوشش ،بیٹے کومارنے والا شخص گرفتار

جئے پور۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے بھرت پور ڈسٹرکٹ میں کزن کی عصمت ریزی کرنے کی کوشش کرنے والے ایک 17 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر ہلاک کرنے پر اس کے والد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ 40 سالہ ملزم اور اس کے بڑے بیٹے کو 29 جون کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس لڑکے کے والد کو کل باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ انہیں ولیج سرپنچ منوج جاٹو کی شکایت پر درج کئے گئے۔ ایک ایف آئی آر کی اساس پر حراست میں لیا گیا تھا جس نے اس شخص اور اس کے بڑے بیٹے پر اس لڑکے کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔