راجستھان میں 25 سالہ شادی شدہ خاتون کی مشتبہ موت

کوٹا ( راجستھان ) ۔ 9 ۔ مئی : (سیاست ڈاٹ کام ) : ایک 25 سالہ شادی شدہ عورت راجستھان کے ضلع جھلاور کے جنگل پیڈیولا میں جھاڑ سے لٹک کر پھانسی لیتی ہوئی پائی گئی ۔ دولت پور گاؤں کی رہنے والی ستیلا تنور کے بارے میں بتایا گیا کہ اس نے سہ شنبہ کی صبح اپنا گھر چھوڑ دیا تھا ۔ جس کے بعد اس کا باپ اور چند رشتہ دار دھنی پور پولیس چوکی پہنچے ۔ پولیس افسر بی دھن پڈ سنگھ نے بتایا کہ بظاہر یہ خود کشی کا کیس معلوم ہوتا ہے ۔ تاہم اس عورت کے خاندان کے افراد کی شکایت پر اس کے شوہر بھوریا تنور اوراس کے چھ رشتہ داروں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ مذکورہ عورت کے خاندان کے افراد نے اس کے سسرال کے لوگوں اور اس کے شوہر پر الزام لگایا کہ اسے ایذا دی جاتی تھی جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا ۔ پولیس ڈی ایس پی کے بیان کے بموجب اس عورت کی شادی نہایت ہی کم عمر میں کردی گئی تھی اور اسے اس کے سسرال بھیج دیا گیا تھا جب کہ وہ عنفوان شباب کو پہنچ چکی تھی ۔۔