ایگریٹک میٹ میں ماہرین مدعو ، ریاستی وزیر پربھولال سائینی
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : حکومت راجستھان نے سال 2022 تک کسانوں کی آمدنی میں بہتر اضافہ کے پیش نظر 9 تا 11 نومبر جئے پور میں منعقد ہونے والی عالمی راجستھان ایگریٹک میٹ میں ماہرین کو مدعو کیا ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے جدید ٹکنالوجی کو اپنایا جائے ۔ اس میٹ کا حکومت راجستھان نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون و اشتراک سے انعقاد عمل میں لارہی ہے ۔ یہاں حیدرآباد میں منعقدہ عالمی راجستھان ایگریٹک حیدرآباد بزنس میٹ میں وزیر زراعت راجستھان پربھو لال سائینی نے میٹ کے دوران راجستھان میں زرعی شعبہ میں واقع ، نئے قواعد ، ریاستی حکومتوں کی پالیسیوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا جئے پور میٹ میں زائد از چالیس ہزار کسانوں کی شرکت متوقع ہے جو کہ ہالینڈ ، اسرائیل ، آسٹریلیا اور کینڈا کے علاوہ دیگر ممالک سے شرکت کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ راجستھان جئے پور میٹ کا اہم مقصد کسانوں کو معاشی طور پر طاقتور بنانا ہے اور ان کی آمدنی کو سال 2022 تک دگنا کرنا ہے ۔ اس دوران نئی ٹیکنیکس پر غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا سہ روزہ میٹ کے دوران مختلف کمپنیاں ان کی خدمات کے تئیں اپنی پیشکش سامنے رکھیں گی ۔ اس موقع پر دیویندر سرانا صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل ایف آئی سی سی آئی کلدیپ رنکا سکریٹری ویمن اینڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ راجستھان ، پرامود کمار گپتا ایم ڈی مسدی لال پراجکٹس لمٹیڈ ایم ایم پربھاکر راؤ صدر نشین اے پی ایف آئی سی سی آئی اسٹیٹ کونسل موجود تھے ۔۔
تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( راست ) : تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت جناب غلام محمد صدر اسوسی ایشن 4 اگست کو 10-30 بجے دن اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوگا ۔۔