راجستھان میں چار بیروزگار نوجوانوں کی خودکشی

مودی اور وسندھرا راجے ذمہ دار : راہول
جئے پور۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے ملک میں بیروزگاری کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے راجستھان کے علاقہ بھیلواڑہ میں انتخابی ریالی سے خطاب کے دوران ضلع الور میں چار نوجوانوں کی خودکشیوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ خودکشیاں وزیراعظم مودی اور راجستھان کی چیف منسٹر وسندھرا راجے کیلئے یہ پیغام ہیں کہ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنے میں وہ ناکام ہوگئے ہیں۔ راہول گاندھی نے وعدہ کیا کہ راجستھان میں کانگریس کو اقتدار دیا جاتا ہے تو وہ ان مسائل پر توجہ دے گی۔ نوجوانوں کو سرزمین فراہم کی جائے گی۔ زرعی قرض معاف کئے جائیں گے۔ تمام افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ راجستھان کی 200 رکن اسمبلی کیلئے 7 ڈسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 11 ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔