راجستھان میں پولیس اور ہوم گارڈس میں کار پارکنگ کے تنازعہ پر ہاتھا پائی

جئے پور 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے سینئر عہدیداروں اور ہوم گارڈس کے درمیان گاڑیوں کی غیر مسلمہ طور پر الور میں پارکنگ کے تنازعہ کے سلسلہ میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ یہ واقعہ کل پیش آیا۔ اے ایس پی دیش راج یادو اینٹی کرپشن بیورو جئے پور نے اپنی خانگی گاڑی لب سڑک پارک کی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک جام پیدا ہوگیا تھا، وہ وردی میں تھے جب یادو واپس آئے تو اُن میں اور دو ہوم گارڈس کے جوانوں کے درمیان گرما گرم زبانی تکرار ہوئی جس کے نتیجہ میں ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔