راجستھان میں شدید گرمی کی لہر

جے پور ۔4 جون (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان میں ان دنوں شدید گرمی اور لو کا قہر جاری ہے اور اس ہفتے اس سے راحت ملنے کا امکان نہیں اور پینے کے پانی کا بحران بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔تین چار دن سے درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پچاس ڈگری سے پار کرگیا۔اس کے ساتھ لو چلنے سے لوگ بے حال ہو رہے ہیں۔اس دوران محکمہ موسمیات نے دو درجن سے زائد شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کیا ہے وہیں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست کے کئی حصوں میں لو کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔