راجستھان میں سمندری طوفان ہدہد کے زیراثر بارش

جئے پور۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے مختلف علاقوں میں سمندری طوفان ہدہد کے زیراثر بارش ہوئی۔ جئے پور اور متصلہ علاقوں میں آج صبح اوسط 5 ملی میٹر، چرو اور گنگانگر میں 7.5 ملی میٹر بارش ہوئی۔ ہلکی بوچھاریں اور چھائے ہوئے بادلوں کی وجہ سے ریاست میں درجہ حرارت کل سے ہی کم ہوگیا ہے۔ اعظم ترین درجہ حرارت 32 اور 28 کے درمیان تھا ۔ اقل ترین درجہ حرارت 12.3 درجہ سیلسیس تھا۔ ادئے پور میں 17.6 سیلسیس درجہ حرارت تھا۔

مذاکرات کی قطعی مہلت مؤخر ہونے کا امکان
دریں اثناء روس نے ایران کے اس موقف کی حمایت کر دی ہے جس میں تہران نے متنازعہ جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی قطعی مہلت مؤخر کرنے کی بات کی تھی۔ یہ مذاکرات ایران اور چھ عالمی طاقتوں، بشمول امریکہ، فرانس، جرمنی، چین، روس اور برطانیہ کے درمیان ہو رہے ہیں اور ان کے متعدد ادوار مکمل ہو چکے ہیں۔ روس کے علاوہ مغربی طاقتوں کا بھی یہ کہنا ہے کہ ابھی کئی معاملات پر اختلافات موجود ہیں جن کا 24 نومبر تک حل ہو جانا ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔