جے پور۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں اب ہرگزرنے والے دن کے ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جہاں درجہ حرارت معمول سے 5درجہ زائد ریکارڈ کیا گیا اور اس طرح عوام کو شدید سردی سے راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 9تا 15.5 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے جن میں گنگانگر، چورو، بیکانیر، جودھپور، جیسلمیر، بارمیر ، اودے پور، کوٹہ،اجمیر اور جے پور شامل ہیں۔ البتہ درجہ حرارت میں اضافہ کے باوجود یہاں کا واحد ہل اسٹیشن ماؤنٹ ابو ہنوز سرد ترین مقام بنا ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
مظفر نگر فسادات کے
دو ملزمین کی خودسپردگی
مظفر نگر۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر کے فرقہ وارانہ فسادات میں ملوث دو افراد نے آج ایک مقامی عدالت کے روبروخود سپردگی اختیار کرلی جہاں سے انہیں 17فروری تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریندر کمار نے دونوں ملزمین انوراگ بنسل اور سندیپ تیاگی کی درخواست ضمانت کو مستردکردیا۔ جنہوں نے کل خود سپردگی اختیار کی تھی۔