راجستھان میں بارش ،مہلوکین کی تعداد 28 ہوگئی

جئے پور 12 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے بارن ڈسٹرکٹ میں بارش سے مربوط حادثات میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک اور دیگر تین افراد زخمی ہوگئے اور اس طرح 28 جون سے اب تک ان حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 28 ہوگئی ۔ دریں اثناء بارن کی پولیس سپرنٹنڈنٹ پی دیشمکھ نے بتایا کہ موضع کلائنڈا میں ایک مکان کی دیوار منہدم ہوجانے سے سات افراد ہلاک ہوئے جن کی 7 سالہ کویتا، 30 سالہ سوگانو،14 سالہ ممتا،30 سالہ انیتا، ایک سالہ رادھیکا،15 سالہ دیپا اور 8 سالہ جیوتی کی حیثیت سے شناخت عمل میں آئی جبکہ تین افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر علی وسندرھرا راجے نے بارش سے مربوط حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے بارن ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ بارش سے مربوط واقعات سے متاثرہ افراد کی ہر ممکنہ مدد کی جائے ۔ یکم جون سے 12 اگست تک بارش سے مربوط حادثات میں مرنے والوں کی جملہ تعداد 28 ہوچکی ہے۔