جے پور 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے باسواڑا ضلع میں آج صبح دریا کے تیز بہاؤ میں ایک کار بہہ جانے سے انتظامی افسر کی ڈوبنے کا خدشہ ہے ۔ پولیس کے مطابق راجستھان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسر آر ڈی مینا کار سے باسواڑا سے کشل گڑھ جا رہیگ تھے کہ راستے میں بلڈي دریا میں پانی کا تیز بہاؤ ہونے سے ان کی کار پانی میں بہہ گئی۔ بعد میں گاڑی کا ڈرائیور اشوک دو کلومیٹر دور بہنے بعد پانی سے محفوظ باہر نکل آیا۔کشل گڑھ کے سب ڈویژن افسر مینا اور ان کی گاڑی کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ ضلع کلکٹر بھگوتی پرساد اور پولیس افسر جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں۔