راجستھان میں اونٹ کی قربانی دینے کی روایت ختم

جئے پور۔5اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) راجستھان گورنمنٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے راجستھان کی انجمن سوسائٹی خاندان امیریہ ضلع ٹونگ نے عیدالضحیٰ کے موقع پر اونٹ کی قربانی دینے اپنی150سالہ قدیم روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔راجستھان میں اب کل سے اونٹ کی قربانی نہیں دی جائے گی ۔ شاہی خاندان کے سینئر رکن اور جنرل سکریٹری انجمن سوسائٹی خاندان امیریہ نواب حامد علی خان نے کہا کہ گجرات حکومت کے فیصلے کے احترام میں ہم نے اپنی قدیم روایت کو ختم کردیاہے ‘ اس میں کوئی سیاسی یا سماجی دباؤ نہیں ہے ۔ ہم نے اپنے طور پر فیصلہ کیا ہے ۔ نواب خاندان کی جانب سے جانوروں کی قربانی دینے کے مسئلہ پر حالیہ برسوں میں شدید تنقیدیں ہورہی تھیں۔