آئی اے ایس اور آر اے ایس آفیسرس گرفتار
جئے پور ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : آئی اے ایس آفیسر نیرج کے پوان اور آر اے ایس آفیسر انیل کمار اگروال جنہیں دیڑھ کروڑ کے رشوت کیس میں اینٹی کرپشن بیورو راجستھان نے گرفتار کرلیا تھا ۔ انہیں آج 4 جون تک پولیس تحویل میں دیدیا گیا ۔ ملزمین کی کل گرفتاری کے بعد آج اینٹی کرپشن بیورو کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر مجسٹریٹ دونوں کو پولیس تحویل میں دیدیا ۔ انسپکٹر جنرل اے سی بی مسٹر وی کے سنگھ نے بتایا کہ دیگر 3 ملزمین اجیت سونی ، دیپا گپتا اور جوجی ورگھیر جنہیں 18 مئی کو گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ فی الحال ریمانڈ میں ہیں اور انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی ( اے سی بی ) نے 18 مئی کو سینئیر عہدیداروں بشمول پوان اور نیشنل ہیلت مشن آف میڈیکل اینڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں ایک درمیانی آدمی کے درمیان ملی بھگت کو بے نقاب کیا تھا ۔ ایک شکایت پر 17 مئی کو ایف آئی آر درج کر کے 18 مقامات پر دھاوے کئے گئے تھے ۔ شکایت کنندہ جس کا نام مخفی رکھا گیا ہے یہ الزام عائد کیا ہے کہ 7 کرور مالیتی کاموں کا گتہ ( ورک آرڈر ) حاصل کرنے کے لیے گذشتہ چند ماہ کے دوران اصل ملزم اجیت سونی کو 1.5 کروڑ روپئے رشوت دی تھی ۔ جب کہ سونی تعمیراتی فرمس سے کنسلٹنسی فیس کی شکل میں رشوت وصول کرتا تھا اور جس کے عوض ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں سے ٹنڈرس کی منظوری دلواتا تھا اور رشوت کی رقم اعلی عہدیداروں بشمول سابق ایڈیشنل مشن ڈائرکٹر نیشنل ہیلت مشن نیرج کے پوان ، ایڈیشنل ڈائرکٹر آئی ای سی ، انیل کمار اگروال چیف اکاونٹ آفیسر دیپا گپتا اور اسٹور کیپر جو جی ورگھیز میں تقسیم کی جاتی تھی ۔ سونی ، گپتا اور ورگھیز 18 مئی کو گرفتار کرلیے گئے جب کہ چند دن قبل پوچھ تاچھ کے بعد پوان اور اگروال کو کل گرفتار کرلیا گیا ۔ مسٹر کے پوان 2003 کے آئی اے ایس بیاچ کے آفیسر ہیں ان کا گذشتہ تقرر محکمہ زراعت میں کمشنر کی حیثیت سے کیا گیا تھا ۔۔