راجستھان میں اسٹار کمپینرس کے باوجود کم رائے دہی

جئے پور ۔9 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان میں گزشتہ اسمبلی انتخابات کے بہ نسبت ایک فیصد کم رائے دہی ریکارڈ کی گئی ، حالانکہ بی جے پی اور کانگریس دونوں بڑی پارٹیوں نے اسٹار کمپینرس استعمال کئے تھے ۔ چیف الیکشن آفیس کے بیان کے بموجب 2018 ء اسمبلی انتخابات میں 74.12 رائے دہی گزشتہ رائے دہی کے فیصد 75.23 کی بہ نسبت ریکارڈ کی گئی ۔ 2013 ء کے اسمبلی انتخابات میں 75.23 فیصد رائے دہی ہوئی تھی ۔ چیف الیکشن آفیسر راجستھان نے کہاکہ اُنھیں بہتر رائے دہی کی توقع تھی ۔