کولکتہ ۔ 11 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی جارہی راجدھانی ایکسپریس کے جنریٹر کار میں آج اچانک دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ ایسٹرن ریلوے کے عہدیداروں نے بتایا کہ راجدھانی ایکسپریس آج جیسے ہی ہوڑہ اسٹیشن سے روانہ ہوئی ، اچانک جنریٹرکار میں دھواں دیکھا گیا۔ اس کے ساتھ ہی عہدیداروں نے جنریٹر کار کو فوری تبدیل کردیا ۔ اس واقعہ کی وجہ سے ٹرین کی روانگی میں چند منٹ کی تاخیر ہوئی۔ تاہم کوئی افسوسناک واقعہ پیش نہیں آیا۔ حکام نے کہا کہ بروقت نشاندہی کی وجہ سے امکانی سانحہ کو ٹالا جاسکا۔