راجدھانی ایکسپریس میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

متھرا 29 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) ٹیلی فون پر یہ اطلاع ملنے پر کہ ممبئی جانے والی اگست کرانتی راجدھانی ایکسپریس میں بم نصب کردیا گیا ہے سیکوریٹی ایجنسیوں میں سراسیمگی پھیل گئی ۔ تاہم بعد تلاشی یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی ۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس ، آر پی ایف اور مقامی پولیس نے کل شام متھرا جنکشن اسٹیشن میں پلیٹ فارم نمبر 5 پر ٹرین کی تلاشی لی ۔ لیکن کوئی مشتبہ شئے دستیاب نہیں ہوئی ۔ ایریا منیجر این پی سنگھ نے بتایا کہ آگرہ کنٹرول روم نے کل شام 6 بجے ٹرین میں بم رکھنے کی اطلاع متھرا جنکشن اسٹیشن کو دی ۔ جنہوں نے ضلع انتظامیہ اور مقامی پولیس کو مطلع کردیا ۔ ٹرین کی تلاشی لینے پر بم رکھنے کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جب کہ ٹیلی فون پر جھوٹی اطلاع دینے والے کو پکڑنے کے لیے کوشش جاری ہے ۔۔