راجا سنگھ کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی کی ڈی جی پی سے نمائندگی

حیدرآباد 6 مئی ( سیاست نیوز ) کل رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی کے وفد نے ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی سے نمائندگی کی۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر تلنگانہ بی جے پی ڈاکٹر کے لکشمن نے کہاکہ مسجد یکخانہ واقعہ میں پولیس نے جانبداری سے کام لیا ہے اور اکثریتی طبقہ پر لاٹھی چارج کیا جو قابل مذمت ہے۔ اُنھوں نے پولیس کمشنر سے مطالبہ کیاکہ وہ رکن اسمبلی سے بدسلوکی پر معذرت خواہی کریں۔ واضح رہے کہ کل عنبرپیٹ میں راجا سنگھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا جن کی آج رہائی عمل میں آئی۔