واشنگٹن۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) کیا آپ رات بھر جاگنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں؟ ٹھہریئے! آپ اپنے منصوبہ پر نظر ثانی کریں۔ ایک نئی تحقیقاتی مطالعہ میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ رات بھر جاگنا اور دن بھر سونے سے جسم کے مختلف سطحوں میں نقصان دہ تبدیلی پیدا ہوتی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ خون میں موجود 100 پروٹینس کو جو صبح میں کام کرتے ہیں، انہیں مضطرب کردیتا ہے جو بلڈ شوگر ، قوت کا اخراج اور بیماریوں سے لڑنے والی قوت مدافعت میں کمی لانے کا باعث بنتا ہے۔ یہ مطالعہ ’’پی این اے ایس نیٹ ورک‘‘ جرنل میں شائع ہوا اور اس بات کا تجزیہ کیا گیا کہ پلازما پروٹیوم یا خون میں پروٹینس کی سطح جو 24 گھنٹوں کے دوران تبدیل ہوتی ہے اور جس کے باعث سونے اور غذا کے اوقات میں تبدیلی اس پر اثرانداز ہوتی ہے۔