رابن دھون، بحریہ کے نئے سربراہ

نئی دہلی ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایڈمرل رابن کے دھون نے آج بحریہ کے سربراہ کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ یاد رہے کہ یہ عہدہ ایڈمرل ڈی کے جوشی کے استعفیٰ کے بعد گذشتہ دو ماہ سے مخلوعہ تھا۔ آبدوز کشتی اور بحریہ میں دیگر حادثوں کے بعد جوشی اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ 59 سالہ دھون قبل ازیں بحریہ کے نائب سربراہ تھے۔ ایڈمرل جوشی کے مستعفی ہونے کے بعد انہیں عبوری سربراہ بنایا گیا تھا۔ بحریہ کے سربراہ کی حیثیت سے انکی میعاد 25 ماہ ہوگی۔ یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بحریہ سربراہ کی حیثیت سے انکی خدمات ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی کیونکہ وہ 22 ویں سربراہ بحریہ ہیں جن کی زیرنگرانی میزائل کو رویٹ آئی این ایس کھوکری بھی ہوگی۔