ممبئی ۔ 5 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے رائے گڑھ ضلع میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں مہلوکین کی تعداد 21 ہوگئی جبکہ آج صبح حادثہ کی وجہ سے متاثرہ ریل ٹریفک نظام کو بحال کردیا گیا ۔ سنٹرل ریلوے کے ایک عہدیدار نے زخمیوں کی تعداد 123 بتائی ہے ۔ یاد رہے کہ کل 19 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع تھی جب دیوا۔ساونت واڑی پیسنجر ٹرین کے ناگو تھانے اور روہا اسٹیشنوں کے درمیان انجن اور چار بوگیاںپٹری سے اتر گئے۔