رائے گڑھ مہاراشٹرا میں ڈیٹونیٹرز جلاٹین اسٹکس ضبط ، دو افراد گرفتار

ممبئی ۔ 4 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس حکام کے مطابق منگل کو رائے گڑھ مہاراشٹرا میں بڑے پیمانہ پر دھماکو اشیاء بشمول ڈیٹونیٹرز اور جلاٹین اسٹکس کو ضبط کرلیا گی اور اس سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ممبئی کے ساحلی ضلع کے قریب منگاؤں تحصیل، دہلی گھر دیہات کے محمد عمر طاہر قاضی کے مکان سے تقریباً 46 جلاٹین اسٹکس، کچھ ڈیٹونیٹرز ضبط کئے گئے اور امکان ہیکہ ملزم اس ذخیرہ کو غیرقانونی مچھلی کاروبار میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور 48 سالہ قاضی کے ساتھ ایک اور شخص جو ان اشیاء کا کاروبار کرتا تھا، رتناگری سے گرفتار کرلیا گیا۔ رائے گڑھ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیل پرسکار کے مطابق حال ہی میں بحیرہ عرب میں کچھ مچھوارے مچھلی پکڑتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔