رائے گنج ( مغربی بنگال ) 3 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کے شمالی دیناجپور ضلع کی رائے گنج یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے ارکان کے مابین جھڑپ کے نتیجہ میں 12 طلبا زخمی ہوگئے ۔ یہ جھڑپ نئے طلبا کے داخلہ کے مسئلہ پر ہوئی تھی ۔ پولیس کے بموجب ترنمول کانگریس کی چھاترا پریشد اور چھاترا پریشد آف کانگریس کے ارکان نے آتشیں اسلحہ کا بھی استعمال کیا ۔
یکطرفہ محبت میں خاتون کا اغواء
مالکانگری ( اڈیشہ ) ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اڈیشہ کے ضلع مالکانگری میں ایک خاتون کے اغواء کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ملکانگری پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موضع کوٹامیٹا سے 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے اس علاقہ کی ایک 20 سالہ خاتون کا 25 اگست کو اغواء کرلیا تھا ۔ اغواء کا منصوبہ ایک ملزم نے بتایا تھا جو کہ اس خاتون سے یکطرفہ محبت کرتا تھا ۔ اس خاتون کو ضلع کوراپٹ کے علاقہ ننداپور میں محروس کردیا گیا تھا جسے یرغمالیوں کے چنگل سے چھڑا لیا گیا ۔۔