راجپور۔4 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) ہدایت اللہ نیشنل لا یونیورسٹی میں جاری احتجاج میں جو چھتیس گڑھ میں واقع ہے، اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو وہ 5 ستمبر سے بھوک ہڑتال کا آغاز کردیں گے۔ ان طلبہ نے وائس چانسلر سکھ پال سنگھ کی برطرفی اور نظم و نسق میں صریح اور فاش کوتاہیاں اور ظالمانہ اور یکطرفہ قوانین پر اور فیکلٹی ممبرس کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزامات کے تحت وائس چانسلر کی برطرفی کے مطالبہ میں شدت پیدا کردی ہے۔ اس احتجاج کا آغاز چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کی جانب سے ’’وی سی‘‘ کی برطرفی کا حکم 27 اگست کو دیا تھا اور یہ رپورٹس آئی تھیں کہ وہ اس عدالتی حکم کے خلاف اپیل کریں گے۔
کونراڈ سنگما کا لوک سبھا کی
رکنیت سے استعفیٰ
شیلانگ۔4 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ کے وزیر اعلی کونراڈ سنگما نے میگھالیہ اسمبلی کا الیکشن جیتنے کے بعد منگل کے روز لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ مسٹر کونراڈ سنگما نے 27 اگست کو تورا اسمبلی حلقہ سے اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کانگریس کے دو دیگر ارکان پارلیمنٹ میگھالیہ کے ونسنٹ ایچ پالا تھا اور وانسک سی ایم کے ہمراہ لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کو استعفی سونپا۔ مسٹر سنگما میگھالیہ ڈیموکریٹک الائنس کی مخلوط حکومت کے چھ ماہ مکمل ہونے سے ایک دن پہلے چہارشنبہ کو رکن اسمبلی کے طور پر حلف لیں گے۔ انھوں نے گزشتہ 6مارچ کو میگھالیہ کے 12 ویں وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔