رائے شماری کے انتظامات مکمل چیف الیکٹورل آفیسر

حیدرآباد ۔ 22۔ مئی (سیاست نیوز)چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے بتایا کہ لوک سبھا انتخابات کی رائے شماری کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ 23 مئی کو صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا ۔ ہر حلقہ کیلئے 2 کاونٹنگ ہال کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ ہر اسمبلی حلقہ میں 36 ٹیبلس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ پہلے پوسٹل بیالٹ کی کوویٹنگ کی جائیگی ۔ 5 وی وی پیاٹس کا انتخاب کرتے ہوئے گنتی کی جائیگی 17لوک سبھا حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کیلئے 6745 عملہ کی حدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے ۔