رائے پور 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نکسلائٹس نے ایک ترقی یافتہ دھماکو آلہ کے ذریعہ آج چھتیس گڑھ کے ضلع بَستر میں نارائن پور کے علاقہ میں دھماکہ کیا جہاں رائے دہی کا سلسلہ جاری تھا۔ پولیس عہدیداروں کے بموجب نارائن پور بَستر لوک سبھا انتخابی حلقہ میں ہے۔ یہ واقعہ پارس گاؤں کے علاقہ میں نارائن پور ۔ دنڈوان شاہراہ پر ہوا۔ جبکہ ایک صیانتی عملہ کی ٹیم جس کے ساتھ پولیس بھی، ایک مرکز رائے دہی پر حفاظتی انتظامات کررہی ہے۔ نکسلائٹس نے دھماکو مادہ زیر زمین نصب کیا تھا اور فوج آنے کا انتظار کررہے تھے۔ تاہم باغیوں نے محسوس کیاکہ صیانتی عملہ نے ریاستی ہی میں اپنا راستہ تبدیل کردیا اور جنگل سے نہیں گزریں گے جہاں دھماکو آلے نصب کئے گئے تھے چنانچہ وہ دہشت زدہ ہوگئے اور اِس مقام سے فرار ہوگیا۔ صیانتی عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ کوئی انتخابی عملہ زخمی ہوا۔