رائے دہی کیلئے قطار میں منتظر 5 افراد فوت

نئی دہلی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلہ کیلئے آج کیرالا، چھتیس گڑھ اور اترپردیش میں رائے دہی کے دوران چار واقعہ میں فوت ہوگئے۔ کیرالا کے حلقہ کنور میں عمر رسیدہ ووٹرس 65 سالہ وجیئی ووٹ ڈالنے کیلئے قطار میں منتظر تھی کہ اچانک بیہوش ہونے کے بعد دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہوگئی۔ اس طرح ایک 80 سالہ خاتون پاپاچن ضلع پٹھانانٹھا میں رائے دہی کے دوران فوت ہوگئی۔ ایک اور واقعہ میں 72 سالہ وینو گوپال مدار بھی پولنگ اسٹیشن میں گرنے کے بعد فوت ہوگیا۔ یوپی کے حلقہ بدایوں میں بالک رام پرجاپتی جو دمہ کا مریض تھا قطار میں ٹھہرا اپنی باری کا انتظار کررہا تھا کہ اچانک حالت بگڑنے کے بعد فوت ہوگیا۔