رائے دہندوں میں سیل فون اور الیکٹرانک اشیاء کی تقسیم

حیدرآباد۔/13اپریل، ( سیاست نیوز) رائے دہندوں کو راغب کرنے کیلئے موبائیل فونس اور دیگر اشیاء تقسیم کرنے والے سنگاریڈی کے کانگریسی رکن اسمبلی جگا ریڈی اور دیگر کے خلاف کارخانہ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انسپکٹر مسٹر ناگیشورراؤ نے بتایا کہ الیکشن فلائنگ اسکواڈ کنٹونمنٹ گن راک گارڈن فنکشن ہال میں اچانک دھاوا کیا جہاں پر جگا ریڈی اور دیگر تین افراد رائے دہندوں کو موبائیل فونس اور دیگر اشیاء تقسیم کررہے تھے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام اشیاء کو ضبط کرلیا اور ضبط شدہ اشیاء کی مالیت تقریباً 10لاکھ بتائی جاتی ہے۔ جگا ریڈی اور دیگر تین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 171-E، 177-Bاور 188 کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا۔