حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : برطانیہ کے باوقار رائل کالج آف فزیشینس (RCP) کی جانب سے جو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کوالیفیکیشن ایم آر سی پی ( یو کے ) کی پیشکش کرتا ہے ۔ اب حیدرآباد میں اس کے انٹرنیشنل سنٹر فار PACES ایگزام ( کلینک کامپونینٹ آف ایم ار سی پی ایگزام ) کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ آر سی پی نے یہ امتحان منعقد کرنے کا اعزاز حیدرآباد کے انویٹ میڈیکل سنٹر کو دیا ہے ۔ اس کی افتتاحی تقریب میں جو اتوار کو ہوٹل شیراٹن پر منعقد ہوئی ۔ 100 سے زائد ڈاکٹرس نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر ڈونالڈ فرقوہر اسوسی ایٹ ڈائرکٹر ایم آر سی پی انٹرنیشنل اور رائل کالج آف فزیشینس کے پانچ مندوبین کی ایک ٹیم نے مخاطب کرتے ہوئے آر سی پی کی مختلف سرگرمیوں سے واقف کروایا ۔ اس تقریب میں وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی نے بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ اعلیٰ معیار کے انٹرنیشنل کولابریشن کا ہمیشہ خیر مقدم کرتی ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا ۔۔