٭ سیاست اور ایم ڈی ایف کے تعاون و اشتراک سے آج 61 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں رکھا گیا۔ جس میں والدین کی آمد کا سلسلہ 10 بجے سے شروع ہوا۔
٭ والدین شادی خانہ میں داخل ہوتے ہی اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کروائے جس کے لئے آج کے اس پروگرام میں لڑکوں کے 80 اور لڑکیوں کے 150 رجسٹریشن ہوئے۔
٭ سیاست اور ایم ڈی ایف اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں اے کے خان ڈائرکٹر جنرل پولیس اینٹی کرپشن بیورو حکومت تلنگانہ کو بحیثیت مہمان خصوصی دعوت دی۔ انھوں نے اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے ہونے والی اس مساعی پر جناب زاہد علی خان اور جناب ظہیرالدین علی خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
٭ جناب اے کے خان نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے لڑکوں کی تعلیم میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں اس لئے کہ حکومت نے اس سال اقلیتی اسکولس کا بھی جال ریاست بھر میں پھیلا دیا ہے۔
٭ جناب اے کے خان (آئی پی ایس) جیسے ہی شادی خانہ میں داخل ہوئے میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم صدر جناب ایم اے قدیر کی نگرانی میں اراکین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
٭ اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں مولانا محمد مظہرالدین مظہری چشتی قادری مہمان خصوصی تھے جنھوں نے اس پروگرام کی ترقی اور کامیابی کے لئے رب العزت کے حضور دعا مانگی۔
٭ جناب اے کے خان نے دو بہ دو ملاقات پروگرام میں کمپیوٹرس کی مدد سے لڑکوں کے فوٹوز کے بتائے جانے کا مشاہدہ کیا۔
٭ دو بہ دو ملاقات پروگرام میں والدین نے 61 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہونے پر جناب زاہد علی خان کی مساعی کی تعریف کی اور جناب ظہیرالدین علی خان کو مبارکباد دیتے ہوئے دیکھے گئے۔
٭ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر میناریٹی ڈیولپمنٹ فورم نے 61 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام کے مہمان اے کے خان (آئی پی ایس) کے علاوہ جناب فیصل بن علی القعیطی اور سعید بن محمد القعیطی مالکین رائل ریجنسی گارڈن اور مولانا محمد مظہرالدین مظہری چشتی قادری کو مختلف کاؤنٹرس کا مشاہدہ کروایا۔
٭ رائل ریجنسی گارڈن میں منعقدہ اس دو بہ دو پروگرام میں والدین اور سرپرستوں کی کثیر تعداد کی شرکت کے باعث پارکنگ کے لئے دشواری دیکھی گئی۔
٭ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر فورم نے محکمہ پولیس پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے اظہار تشکر کیا۔
٭ جناب ایم اے قدیر کارگذار صدر نے محمد امجد حسین منیجر رائل ریجنسی گارڈن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔