رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں کوکری کلاسس

۔19 دسمبر کو مقرر ، خواتین و لڑکیوں کو خصوصی تربیت ، رجسٹریشن جاری
حیدرآباد۔12ڈسمبر(سیاست نیوز) فرخندہ بنیاد شہر حیدرآباد اپنے منفرد او رذائقہ دار پکوان کی وجہہ سے ساری دنیا میں مقبول ہے۔حیدرآباد کی لذیذ ڈشوں نے دنیابھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیاہے۔ پکوان اورذائقہ کے ساتھ حیدرآباد کا نام جڑا ہوا ہے۔ اسی سلسلہ کی کڑی کو برقرار رکھنے کے لئے ادارے سیاست اور فریڈم سن فلا ور ریفائنڈ آئیل کی جانب سے نہ صرف حیدرآباد بلکہ اضلاع میں بھی مفت کوکری کلاسس کا اہتمام کیاجارہا ہے۔ مذکورہ کوکری کلاس کی نگرانی ماسٹر شیف پنت مہتا کرتے آرہے ہیں۔ اس مرتبہ سیاست اور فریڈم سن فلائو ر ریفائنڈ آئیل نے 19ڈسمبر بروز چہارشنبہ صبح 10تا 2بجے دوپہر تک رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں سیاست اورفریڈم سن فلائو ر ریفائنڈ آئیل کی نویں مفت کوکری کلاس کا اہتمام کیا ہے۔ خواتین اور لڑکیوں منعقد کی گئی اس کوکری کلاس میںجہاں داخلہ مفت رکھا گیا ۔ کلاسس میںحصہ لینے کی خواہش مند خواتین او رلڑکیوں کو فون نمبر 8919493509پر اپنا نام عمر پتہ اور قابلیت پر مشتمل مسیج یا واٹس ایپ کے ذریعہ اپنا نام رجسٹرڈ کرنا ہوگا ۔ ان کلاس میں اپنے نام رجسٹرڈ کروانے والے خواتین اور لڑکیوں کو چاہئے کہ وہ ایک عدد نوٹ بک اور پن بھی اپنے ساتھ لائیں تاکہ ماسٹر شیف کی جانب سے پیش کئے جانے والے پکوان کے طریقہ کار ک نوٹ کرسکیں۔ اس کے علاوہ ڈشوں کی تیاری اور ترتیب‘ سلیڈ کی تیاری اور ترتیب کا بھی طریقہ کار سیکھا جائے گا ۔ محدود نشستوں کی وجہہ سے اولین اوقات میںاپنا نام رجسٹرارڈ کروانے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔